ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ، محبوبہ مفتی برہم ، کہا : امن عمل کو سبوتاژ کررہے ہیں دہشت گرد

کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ، محبوبہ مفتی برہم ، کہا : امن عمل کو سبوتاژ کررہے ہیں دہشت گرد

Wed, 06 Jun 2018 22:51:02    S.O. News Service

سری نگر ،06؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وادی کشمیر میں رمضان سیز فائر کے باوجود دہشت گردوں کے حملے جاری رہنے پر ناراضگی کا اظہار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی متشدد کارروائیاں جاری رکھ کر دہشت گرد امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ محترمہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا جہاں ہم یہ محسوس کررہے ہیں کہ سیز فائر کی بدولت اہلیان جموں وکشمیر کو کافی حد تک راحت نصیب ہورہی ہے، وہیں دہشت گرد اپنی پرتشدد کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ انہیں بہت جلد احساس ہوگا کہ ایسی کارروائیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ وادی میں رواں ماہ کے گذشتہ چھ دنوں کے دوران سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناکر کم از کم ایک درجن گرینیڈ حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں سیکورٹی فورس اہلکاروں کے سمیت قریب دو درجن افراد زخمی ہوئے۔ ریاستی پولیس نے یکم جون کو گرمائی دارالحکومت سری نگر میں سیکورٹی الرٹ جاری کردیا تھا۔

پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ بدر کی یاد میں 2 جون کو منائی جانے والی تقریبات کے موقع پر پہلی ، دوسری اور تیسری جون کو فدائین اور ہٹ اینڈ رن حملوں کا امکان بہت زیادہ ہے۔ وادی میں دہشت گردانہ حملوں میں شدت ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب مرکزی حکومت نے وادی میں جنگجووں کے خلاف آپریشنز معطل رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔


Share: